7 اگست، 2004، 10:35 AM

امريكي صدر بش خطا كے مرتكب

تقرير كرنے ميں بھي امريكي صدر بش خطا كے مرتكب

صدر بش نے اپني تقرير كے دوران جملے كو ايسي غلط شكل ميں استعمال كيا جس كا مطلب يہ بھي نكلتا ہے كہ " ہم بھي امريكہ اور اسكے عوام كو نقصان پہنچانے كے جديد طريقے سوچتے رہتے ہيں"

صدر بش نے اپني تقرير كے دوران جملے كو ايسي غلط شكل ميں استعمال كيا جس كا مطلب يہ بھي نكلتا ہے كہ " ہم بھي امريكہ اور اسكے عوام كو نقصان پہنچانے كے جديد طريقے سوچتے رہتے ہيں"

 خبر رساں ايجنسي مہر نے ذرائع كے حوالے سے بتايا ہے كہصدر بش نے امريكي محكمہ دفاع ميں خطاب كرتے ہوئے كہا: " ہمارے دشمن ندرت پسند اور باوسائل ہيں اور ہم بھي"

اس كے بعد ان كا جملہ يہ تھا:" ہمارے ملك اور ہمارے لوگوں كو نقصان پہنچانے كے ليے نت نئے طريقے ڈھونڈھنا نہ تو وہ ترك كرتے ہيں اور نہ ہم"

انہوں نے يہ الفاظ اس تقرير ميں استعمال كيے جو چار سو سترہ ارب ڈالر كا دفاعي بجٹ مختص كيے جانے كي تقريب كے موقعہ پر كي گئي

وائٹ ہاؤس كے ترجمان سكاٹ ميككلي لان نے كہا ہے كہ صدر بش كي اس غلطي كو خطرے كے اشارے كي بجائے ايك يقين دہاني تصور كيا جانا چاہيے

ايسوسي ايٹڈ پريس سے گفتگو كے دوران ترجمان كا كہنا تھا " بعض اوقات انتہائي سيدھے اور سادہ انداز ميں بات كرنے والوں سے بھي زبان و بيان كي لغزش ہو جاتي ہے"

ان كا كہنا تھا كہ " امريكي عوام جانتے ہيں كہ صدر انتہائي واضح اور ذمہ دارنہ بات كرتے ہيں اور دہشت گرد ان كي حركات و سكنات كے معني بھي جانتے ہيں"

 

News ID 101272

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha